کچے کے ڈاکوئوں کا صفایا،بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

1ارب کے فنڈز جاری،4 گاڑیاں خریدی جائیں گی ، ڈاکووٓں کے چھپنے والے مورچے تباہ کئے جائیں گے 
لاہور (کرائم رپورٹر ) کچے میں اغوا کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے پنجاب پولیس کا جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کرنے کا فیصلہ۔ڈاکووٓں کو انکی کمین گاہوں کے قریب جا کر انکو ہلاک کرنے کے لیے پنجاب پولیس 4 جدید بکتر بند گاڑیاں خریدے گی۔تفصیلات کے مطابق کچے کے ڈاکووٓں سیلڑنے کے لیے جدید بکتر بند گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،رحیم یار خان او راجن پور پولیس کے لیے 4 جدید بکتر بند گاڑی خریدی جائیں گی۔4 جدید بکتر بند گاڑیاں ایک ارب میں خریدی جائیں گی۔ایک گاڑی 25 کروڑ مالیت میں خریدی جائیں گی۔پنجاب حکومت نے جدید بکتر بند گاڑیاں خریدنے کے لیے 1 ارب روپے کے فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔آئی جی پنجاب کی لوجسٹک برانچ گاڑیوں کی خریداری کرے گی۔گاڑی کی خریداری کا عمل جلد مکمل کر کے بکتر بند گاڑیاں متعلقہ اضلاع کے حوالے کی جائیں گی۔جدید بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے ایلیٹ کے جوان ڈاکووٓں کی کمین گاہوں کو قریب سے مشین گن سے نشانہ بنا سکیں گے اور وہ مورچے جہاں ڈاکو چھپ کر وار کرتے ہیں انکو تباہ کیا جا سکے گا۔