پاکستان سے جنگ ہارنے کے بعدمودی اب سفارتی جنگ بھی ہارچکا: امریکی تھنک ٹینک

واشنگٹن (آئی  این پی  )معروف امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (سی ایف آر)  نے اپنی  ایک  تہلکہ خیز رپورٹ  میں  انکشاف کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثرورسوخ زوال کا شکار ہو چکا ہے، جبکہ چین خطے میں مضبوط سفارتی، معاشی اور اسٹریٹجک پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔سی ایف آر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں جنگی شکست کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نہ صرف عسکری محاذ پر پسپا ہوئے بلکہ اب سفارتی محاذ پر بھی پے در پے ناکامیوں سے دوچار ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں بھارت کی اجارہ داری ختم ہو چکی ہے اور جنوبی ایشیائی ممالک اب نئی قیادت اور شراکت داریوں کی طرف مائل ہو چکے ہیں