مرغی کا گوشت 470، مٹن 2800 اور بیف 1200 روپے کلو ہوگیا،ذرائع
فارمی انڈے بھی سرکاری نرخ سے 9 روپے فی درجن مہنگے فروخت ہونے لگے
لاہور(کرائم رپورٹر) مرغی کے گوشت سمیت مٹن، بیف اور فارمی انڈوں کی قیمتیں سرکاری نرخ سے تجاوز کرگئیں، جس کے باعث شہریوں کو اشیائے خورونوش کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔مارکیٹ میں مرغی کا گوشت سرکاری قیمت 454 روپے فی کلو کے بجائے 465 سے 470 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں مٹن 2800 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے۔ اسی طرح بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے فی کلو ہے، جبکہ مارکیٹ میں بیف 1200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔فارمی انڈوں کا سرکاری نرخ 251 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم مارکیٹ میں انڈے 260 روپے فی درجن میں فروخت کیے جارہے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کا گوشت بھی بتدریج عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغی کے گوشت اور انڈوں سمیت دیگر اشیائے خورونوش کی سرکاری نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کیلئے مئوثر کارروائی کی جائے