دہشت گرد جتنے حملے کرلیں، پاکستان کا پرچم نہیں چھوڑیں گے:سرفرازبگٹی

بلوچستان کو دہشت گردی سے پاک کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے  جائیں گے
واشک میں پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کو کس بلوچ روایات کے تحت قتل کیا گیا؟ وزیر اعلیٰ بلوچستان  
کوئٹہ ( آئی این پی )وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ واشک میں پنجاب سے تعلق رکھنے والوں کو کس بلوچ روایات کے تحت قتل کیا گیا؟ یہ عمل بلوچستان کی روایات اور رواداری کے بالکل خلاف ہے،دہشت گرد جتنے مرضی حملے کرلیں، ہم پاکستان کا پرچم نہیں چھوڑیں گے، بلوچستان کے لوگ  پاکستان  سے محبت کرتے ہیں ۔یہ بات انہوں نے شہید سراج رئیسانی کی آٹھویں برسی پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ان کی خدمات اور قربانیوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سراج رئیسانی نے پاکستان کے پرچم کو ہر جگہ لہرایا اور ان کی قربانی کو تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔  وزیر اعلی نے تقریب کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ آج دشمن نے بلوچستان اور پاکستان کے خلاف نئی سازش شروع کر رکھی ہے، مگر ہم سب مل کر ان شرپسندوں کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے