واشنگٹن(آئی این پی )امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس گریگری میکس نے وزیر خارجہ مارکو روبیو، صدر ٹرمپ کے خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف اور داماد پر ایران کے معاملے پر کڑی تنقید کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق گریگری میکس نے اپنے بیان میں کہا کہ مارکو روبیو اور اسٹیو وٹکوف کی بریفنگ سے اتنے جواب نہیں ملے جتنے سوالات پیدا ہوئے۔انہوں نے کہا کہ روبیو اور وٹکوف نے امریکا ایران مفاہمتی یادداشت پر متضاد بیانات دیے، اسٹیو وٹکوف معاہدے کے بنیادی تکنیکی پہلووں سے ہی ناواقف نکلے