مودی بریانی کھانے لاہور جاسکتے ہیں ٹیم بھیجنے میں کیا حرج ہے ؟: بھارتی سیاستدان پھٹ پڑے

کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنا مناسب عمل نہیں،ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کیوں نہیں جا سکتی،تیجا شوی یادیو کابھارتی ٹیم بھیجنے کامطالبہ
نئی دہلی (آئی یاین پی )بھارتی سیاستدان تیجا شوی یادیو بھی چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حق میں بول پڑے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے سابق وزیر اعلیٰ لالو پرساد یادیو کے بیٹے اور سیاستدان تیجاشوی یادیو نے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں سیاست کو شامل کرنا مناسب عمل نہیں ہے۔بھارتی سیاستدان تیجاشوی یادیو کا کہنا ہے کہ کیا اولمپکس میں ہر کوئی ایک دوسرے سے مقابلہ نہیں کرتا؟، بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان کیوں نہیں جا سکتی۔ تیجاشوی یادیو نے سوال اٹھایا کہ جب نریندر مودی بریانی کھانے لاہور جا سکتے تو کرکٹ ٹیم کے جانے میں کیا حرج ہے؟۔