پاکستان نے پہلے کھیل کر165رنز کا ٹارگٹ دیا جو انگلینڈ کی ٹیم نے آسانی سے پورا کرلیا
پالیکیلے(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹی20ورلڈ کپ کے اہم میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی‘پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز سکور کیے، صاحبزادہ فرحان 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ فخر زمان 25، بابر اعظم 25، شاداب خان 23، عثمان خان 8، صائم ایوب 7، کپتان سلمان آغا ،5 ، شاہین شاہ آفریدی 2 اور محمد نواز صفر پر آؤٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈاسن نے 3 جبکہ جوفرا آرچر اور جیمی اوورٹن نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔عادل راشد نے 1وکٹ حاصل کی۔انگلینڈ نے ہدف آسانی سے پورا کرلیا