ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے افسروں اہلکاروں میں اسناد تقسیم کیں
لاہور(کرائم رپورٹر)محرم الحرام کے پہلے عشرے میں اچھی ڈیوٹی کے حامل افسران اورجوانوں میں تعریفی اسناد تقسیم کئے گئے ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی ماڈل ٹاؤن آفس میں افسران اور اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے تعریفی اسناد تقسیم کی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ایس ایچ او شادمان شہزاد نعیم کو تعریفی سند سے نوازا ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن شفقت سرور اور ایس ایچ او لیاقت آباد کو تعریفی سند سے نوازا ایس پی اخلاق اللہ تارڑ 15 دیگر افسران و اہلکاروں میں تعریفی اسناد تقسیم کی۔ تعریفی سرٹیفیکیٹ کے حامل افسران و اہلکاروں نے محرم کے پہلے عشرے میں بہترین ڈیوٹی سر انجام دی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کی حوصلہ افزائی مجموعی کارکرگی میں نکھار پیدا کرتی ہے