لاہور(کرائم رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں پولیس اہلکاروں اور خواتین افسروں کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں میں اسناد تقسیم کیں۔