کبوتروں پر تشدد کرنیوالے کے خلاف مقدمہ درج

 80 سے 90 کبوتر برآمد،5زخمی ،15کمزور حالت میں پائے گئے 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں بے زبان جانوروں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہونے لگاجوہر ٹاؤن کے علاقے میں کبوتروں پر بے رحم ظلم کرنے کا انکشاف ہوا ہے پولیس نے کبوتروں پر تشدد کرنے پر مقدمہ درج کرلیا پولیس کے مطابق جوہر ٹاؤن میں کبوتروں کو زیادہ اپر اچھالنے پر انعام دیا جاتا تھاکبوتروں کو اچھالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی لگائی جاتی تھی پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے کارروائی کرتے ہوئے 80 سے 90 کبوتر برآمدکر لیں جن میں سے 5 کبوتر زخمی ہوئیں جن کو پنجوں میں شدید چوٹے آئی ہوئی تھی جبکہ10 سے 15 کبوتر کمزور حالت میں پائے گئے۔ملزم عالم شیرسوشل میڈیا پر کبوتروں کی ویڈیوز اپلوڈ کرتا تھااور شہریوں سے کبوتروں پر تشدد کرواتا تھا ٹریفک وارڈن شمع محمد جمیل کی مدعیت میں کبوتروں پر تشدد کرنے پر ملزم عالم شیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا کبوتروں کو پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر میں منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی