ٹھوکر فلائی اوور ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں حادثہ، 3افراد زخمی،مردہ خانے منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹھوکر فلائی اوور ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق سمیت 3افراد زخمی ہوگئے ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹھوکر فلائی اوور ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں کنٹینر ٹرک کار اور بائیک کے درمیان تصادم ہوگیا جس کے باعث ایک شخص جاں بحق جبکہ 3افراد زخمی ہوگئے ذرائع ریسکیو کے مطابق ٹریفک حادثہ میں تین افراد شدید زخمی جبکہ ایک شخص موقع پر دم توڑ گیاٹریفک حادثہ میں زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیاجاں بحق شخص کی ڈیڈ باڈی کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے لاش کو مردہ خانے میں منتقل کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔