بلال حیدر کو ہنی ٹریپ کر کے کشمور بلایا گیا، مغوی کی بازیابی کیلئے 2 کروڑ روپے تاوان طلب
لاہور(کرائم رپورٹر)ہنی ٹریپ کا ایک اور واقعہ پیش آیاہربنس پورہ کے رہائشی کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کر لیا ذرائع کے مطابق ہربنس پورہ کے رہائشی بلال حیدر کو کچے کے ڈاکوؤں نے اغوا کیا۔پولیس کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں نے مغوی پر تشدد کرتے ہوئے ویڈیوز اہلخانہ کو بھیجیں۔کچے کے ڈاکوؤں نے مغوی کی بازیابی کیلئے 2 کروڑ روپے تاوان مانگا۔پولیس ذرائع کے مطابق بلال حیدر کو ہنی ٹریپ کر کے کشمور بلایا گیاتھانہ ہربنس پورہ میں اغوا کا مقدمہ درج کرلیاگیا