ہنی ٹریپ کے شکار دکاندار کی خودکشی

 51سالہ اسلم کو کولڑکے کے ذریعے ٹریپ کیاگیا معاملہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ٹرین تلے آکر جان دیدی 
بصیرپور(خصوصی رپورٹ)شیرگڑھ کے رہائشی 51سالہ دکانداراسلم یعقوب بھٹہ نے مبینہ ہنی ٹریپ کاشکارہونے کے بعدبدنامی سے دلبرداشتہ ہوکربصیرپور میں ٹرین تلے آکرخودکشی کرلی۔ بتایاگیاہے کہ اسلم یعقوب کولڑکے کے ذریعے ٹریپ کیاگیا جسکے بعد لواحقین کے ساتھ مبینہ طورپرمعاملات طے پاگئے تاہم معاملہ سوشل میڈیاپروائرل ہونے کے بعدمقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیاجسکے بعداسلم بصیرپوراپنے رشتہ داروں کے ہاں آگیااور علی الصبح آبادی کریم کوٹ کے قریب پاکپتن سے لاہورجانے والی ٹرین تلے لیٹ گیا اور موقع پرہی دم توڑگیا۔ریلوے پولیس نے لاش تھانہ چورستہ میاں خاں پولیس کے حوالے کردی جو قانونی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی۔