ٹیکسی ڈرائیور کی غیر ملکی خاتون سے بد تمیزی ، پولیس نے ائیر پورٹ پہنچایا

لاہور(کرائم رپورٹر)فیروزپور روڈپرغیر ملکی خاتون شہری سے ٹیکسی کے کرائے پر تنازع ہوا۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خاتون نے 15 پر کال کی۔خاتون نے بتایاکہ وہ ٹیکسی پر ایئرپورٹ جا رہی تھیں کہ راستے میں گاڑی خراب ہوگئی۔ کرایے کے تنازع پر ڈرائیور نے بدتمیزی کی۔ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے بتایاکہ کال موصول ہوتے ہی سیف سٹی نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر فوری معاملے کو حل کروا دیاپولیس نے غیر ملکی خاتون کو بحفاظت ایئرپورٹ پہنچایا،خاتون نے پنجاب پولیس کا بھر پور شکریہ ادا کیا۔ترجمان پنجاب ایمرجنسی 15 سسٹم کا بنیادی مقصد شہریوں کو ہنگامی حالات میں فوری اور مؤثر مدد فراہم کرنا ہے۔خواتین 15 پر کال کرکے 2 دبا کر یا ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کریں۔