کچے کے 7 ڈاکو ئوں نے گرفتاری دیدی

راجن پور( خصوصی رپورٹ )راجن پور میں کچے کے 7 ڈاکو ئوں نے اسلحہ سمیت گرفتاری دیدی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر(ڈی پی او)راجن پور فاروق امجدنے کہا کہ راجن پور کے علاقے کچا روجھان اور بنگلہ سونمیانی میں پولیس نے ڈاکو ئوں کے خلاف آپریشن کیا ، آپریشن کے بعد 7 ڈاکو ئوں نے اسلحہ سمیت گرفتاری دے دی۔ڈی پی او راجن پور کے مطابق یہ ڈاکو قتل، اغوا اور ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔