لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران نے کہا ہے کہ لاہور پولیس میں نظم و ضبط، ڈسپلن اورقانون کی پاسداری پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔ سزا ء و جزاء کا نظام ہر آئے دن سخت کر رہے ہیں۔ کرپشن پر زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ملوث افسران واہلکاروں کو کوئی معافی نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار اردل روم کے دوران کیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اردل روم میں 17 اپیلوں پر سماعت کی۔قصوار ثابت ہونے پر 7 اہلکاروں کو سزائیں سنا ئی گئیں۔ فیصل کامران نے 4 اہلکاروں کی سزاؤں میں کمی،4 کی دوبارہ انکوائری جبکہ 2 کو بری کے احکامات جاری کر دیئے۔ لاہور پولیس میں سزا ء و جزا کا عمل باقاعدگی سے جاری ہے۔ انہوں نے اہلکاروں کو ذمہ داریاں احسن طریقہ سے سر انجام دینے کا حکم دیا۔ اردل روم میں ذاتی مسائل لے کر افسران و جوان بھی پیش ہوئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے جوانوں کے مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔