چوہنگ : موبائل چوری کرکے فرار، 2 ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کی چوروں کیخلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہے چوہنگ میں شہریوں کے قیمتی موبائل چوری کرکے فرار ہونیوالے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈولفن ٹیم نے سیف سٹی کی کال پر ریسپانس کرتے ہوئے ازمیر ٹاؤن سے ملزمان کو گرفتار کیاملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ موبائل برآمد کر لیاشہری نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کی شناخت کر لی ملزمان کا تعلق اوکاڑہ سے ہے ملزمان قربان اور ساجد کارروائی کیلئے تھانہ چوہنگ کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثہ سے محروم ہونے نہیں دیں گے