لاہور(آئی این پی )صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی( پی ڈی ایم اے) پنجاب نے آ ج سے صوبے بھر میں مون سون کا 9 واں اسپیل شروع ہونے کی پیش گوئی کر تے ہوئے بارشوں کے باعث دریائوں اور ندی نالوں میں طغیانی کا الرٹ جاری کردیا ۔پی ڈی ایم اے نے 29 اگست سے 2 ستمبر تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، گجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ میں بارشیں متوقع ہیں جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔