دنیا کی تیزترین کمرشل پرواز ، پی آئی اے کا عالمی ریکارڈ 63 سال سے برقرار

کراچی(آئی این پی )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے دنیا کی تیزترین کمرشل پرواز کا ریکارڈ 1962میں قائم کیا تھا، جو 63سال بعد بھی ناقابلِ شکست ہے۔ یہ تاریخی پرواز لندن ہیٹرو سے کراچی تک صرف 6 گھنٹے، 43 منٹ اور 51سیکنڈ میں مکمل ہوئی۔ پرواز کے کپتان عبداللہ بیگ تھے، اور اس دوران طیارے نے 938 کلومیٹر فی گھنٹہ کی اوسط رفتار حاصل کی۔ پی آئی اے نے یہ کارنامہ بوئنگ 720طیارے کے ذریعے انجام دیا، اور یوں یہ ادارہ ایشیا کی پہلی ایئرلائن بن گیا جس نے جیٹ طیارے متعارف کروائے۔جب کہ 2005میں ہانگ کانگ سے لندن کی سب سے طویل نان سٹاپ کمرشل فلائٹ بھی اسی ادارے نے مکمل کی۔