پشاور(آئی این پی )جمعیت علمائے اسلام (ف)کے ترجمان نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور خود فارم 47کے وزیر اعلیٰ ہیں جو چند مہینوں کے مہمان ہیں۔وزیر اعلیٰ کے پی کے مولانا فضل الرحمان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر سپاٹا کر رہے جو انتہائی شرمناک ہے، وزیر اعلیٰ اپنے سابق وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی کے اعتراف کے مطابق جعلی مینڈیٹ پر براجمان ہیں۔صوبائی حکومت سر تا پائوں کرپشن میں ڈوبی ہے، صوبائی خزانہ سے لاہور کا ٹور کرنے والوں سے پائی پائی کا حساب لیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے حقیقت پر مبنی بیان نے وزیر اعلیٰ کی ڈرامے بازی پر پانی پھیر دیا۔