علی امین گنڈاپور ایک سال سات ماہ وزیراعلیٰ رہے

پشاور(آئی این پی )علی امین گنڈا پور 2 سال سے کم مدت تک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر رہنے والے پانچویں وزیراعلیٰ کا ریکارڈ اپنے نام کرگئے۔  علی امین گنڈاپور ایک سال سات ماہ قبل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  بنے، گزشتہ سال عام انتخابات میں کامیابی کے بعد انہیں  وزیراعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا۔گنڈا پور یکم مارچ 2024 کو وزیراعلیٰ منتخب ہوئے اور دو مارچ کو انہوں نے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ وہ دو سال سے کم مدت تک وزیراعلیٰ رہنے والے پانچویں وزیراعلیٰ ٰہیں