نوشہرہ: کوئلے کی کان میں دھماکے سے 6 مزدور زخمی

نوشہرہ: کوئلے کی کان میں دھماکے سے 6 مزدور زخمی

نوشہرہ کے تھانہ جلوزئی کے علاقے برہ شاہ کوٹ میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 6 مزدور زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے مزدوروں کی شناخت شاہ وزیر، آیاز، غنی الرحمٰن، حکیم خان، وزیر اور عبد الرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثے کے بعد انہیں فوری طور پر پشاور اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کان کے اندر گیس یا کوئلے کے جمع ہونے کے باعث ہوا، تاہم پولیس اور مقامی حکام نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔کان میں حفاظتی انتظامات اور مزدوروں کی حفاظت کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ محکموں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔