لاہور پولیس جوئے اور آن لائن گیمبلنگ کے خلاف کارروائی

لاہور پولیس جوئے اور آن لائن گیمبلنگ کے خلاف کارروائی

لاہور پولیس نے جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کے خلاف کارروائیاں تیز کر دیں.

پولیس ترجمان کے مطابق گزشتہ 13 دنوں میں قمار بازی میں ملوث 86 افراد گرفتار کیے گئے، جبکہ شہر کے مختلف تھانوں میں 29 مقدمات درج کیے گئے اور 5 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ جوئے کے اڈوں اور آن لائن گیمبلنگ کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور نوجوانوں کو اس لعنت سے بچانے کے لیے ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔