پتوکی: ماموں کے علاج کی رقم جوئے میں ہارنے والے نوجوان کا ڈکیتی کا ڈرامہ بے نقاب

پتوکی: ماموں کے علاج کی رقم جوئے میں ہارنے والے نوجوان کا ڈکیتی کا ڈرامہ بے نقاب

پتوکی میں ماموں کے علاج کے لیے جمع کی گئی رقم جوئے میں ہارنے کے بعد ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچانے والے نوجوان کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

پولیس کے مطابق نوجوان نے ماموں کے علاج کے لیے رقم جمع کی تھی، تاہم وہ رقم جوئے میں ہار گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے اپنی غلطی چھپانے کے لیے رقم چھینے جانے کا ڈرامہ رچایا اور 15 پر کال کرکے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دے دی۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے بعد جھوٹی کال کرنے پر نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔