پنجاب حکومت بچوں کی تعلیم پر 130 ارب روپے خرچ کرے گی:عظمیٰ بخاری

پنجاب حکومت بچوں کی تعلیم پر 130 ارب روپے خرچ کرے گی:عظمیٰ بخاری

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اہم اقدامات کی تفصیلات شیئر کیں۔

 انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال میں بچوں کی تعلیم پر 130 ارب روپے خرچ کرے گی۔ علاوہ ازیں، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی جانب سے 73 لاکھ صارفین کو 14 روپے فی یونٹ ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔عظمی بخاری نے مزید کہا کہ 103 تحصیلوں میں آؤٹ سورسنگ کے ذریعے صفائی کے نظام کو رائج کیا جائے گا اور 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو مفت سولر پینلز فراہم کیے جائیں گے، جس سے ایک ارب 50 کروڑ روپے کی بچت ہوگی اور شہریوں کو 10 سال تک ریلیف ملے گا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں اس اقدام کے اگلے مرحلے میں ٹیوب ویلز کو سولر پر منتقل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔