عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد سونا 43 ڈالر مہنگا ہو کر 4638 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا، جس سے مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔
مقامی مارکیٹ میں:
ایک تولہ سونا 4300 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 86 ہزار 162 روپے پر پہنچ گیا۔
دس گرام سونا 3687 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 16 ہزار 805 روپے کا ہو گیا۔
ایک تولہ چاندی 500 روپے اضافے کے بعد 9575 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
گذشتہ روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، جب عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر مہنگا ہو کر 4595 ڈالر فی اونس پر پہنچا، اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 81 ہزار 862 روپے، دس گرام سونا 4 لاکھ 13 ہزار 118 روپے، جبکہ ایک تولہ چاندی 9075 روپے پر ریکارڈ کی گئی تھی۔