چکن کی قیمتوں میں مزید اضافہ، برائلر مرغی کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

چکن کی قیمتوں میں مزید اضافہ، برائلر مرغی کی قیمتوں نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

ویب ڈیسک: برائلر مرغی کی قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے، جس کے باعث ملک بھر کی ہول سیل منڈیوں میں برائلر مرغی کی قیمت 19,600 روپے فی من تک جا پہنچی ہے۔

پنجاب سمیت مختلف شہروں میں زندہ برائلر مرغی 590 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، جبکہ رمضان المبارک سے قبل یہ قیمت 12,000 روپے فی من تھی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چینی مافیا کے بعد اب مرغی فارمز بھی ایک بڑا مافیا بن چکے ہیں، اور اس اضافے کے پیچھے بی ایف اے برائلر فارم ایسوسی ایشن کا ہاتھ ہے، جس نے عید کے موقع پر مرغی کی قیمتوں کو مزید بڑھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔