پی ٹی آئی نے کمٹمنٹ کی خلاف ورزی کر دی، شرجیل میمن

پی ٹی آئی نے کمٹمنٹ کی خلاف ورزی کر دی، شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے جو کمٹمنٹ کی تھی، وہ ساری بدل دی گئی۔

اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ پی ٹی آئی سے رابطہ کیا جائے اور مقامی قیادت سے رابطے کیے گئے تھے۔ بات چیت کے دوران پی ٹی آئی کو بتایا گیا کہ کون سے روٹس استعمال ہوں گے، اور کچھ علاقوں میں نہ جانے کی ہدایت تھی، مگر سیکیورٹی تھریٹ کے باوجود وہ ان علاقوں میں پہنچ گئے۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ جلسے کی اجازت بھی دی گئی تھی، لیکن پی ٹی آئی نے اس کے باوجود پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔