کوسٹر اور کار کے تصادم میں مبشر الحق اورنامعلوم شخص زندگی ہارگئے
اوکاڑہ، دیپالپور (خصوصی رپورٹ) دیپالپور کے قریب پاکپتن روڈ غلہ منڈی کے علاقے میں کوسٹر اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ مبشر الحق شامل ہیں جو حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی تھے، جبکہ دوسرے جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ محمد عمر کے نام سے ہوئی ہے جو گرین ٹائون لاہور کے رہائشی ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور فوری امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے جاں بحق افراد اور زخمی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔