پاکپتن (خصوصی رپورٹ) میپکو نے بقایا جات کی عدم ادائیگی پر تحصیل آفس پاکپتن کا بجلی کا کنکشن منقطع کرتے ہوئے میٹر بھی اتار لیا۔رائع کے مطابق تحصیل آفس پاکپتن گزشتہ 3 ماہ سے بجلی کا بل جمع نہ کروانے کے باعث میپکو کا 6 لاکھ روپے کا ڈیفالٹر تھا۔تحصیل آفس کی بجلی منقطع ہونے کے باعث سرکاری دفاتر کا کام شدید متاثر ہو گیا، جس سے آنے والے سائلین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔