فیروز پور روڈ، گجرپورہ، شادمان ون،شادمان ٹو، ڈیفنس روڈ پر کارروائی
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے83املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے فیروز پور روڈ، گجرپورہ، شادمان ون،شادمان ٹو، ڈیفنس روڈ، ریونیو سوسائی جوہر ٹائون میں آپریشن کیا۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرفیروز پور روڈ پر16املاک، گجر پورہ، شادمان ون اور ٹو میں 27املاک سربمہر کر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران ریونیو سوسائٹی جوہر ٹائون میں 30املاک، ڈیفنس روڈ پر 10املاک سیل کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں شادی ہال، مارکی، فرنیچر شاپ،شو ز شاپ،کلاتھ شاپ،نجی سکول،کلینک،بلڈنگ میٹریل سٹور، بیوٹی سیلون،ریستوران،فوڈ پوائنٹ، گراسری سٹور، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔