کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن،72املاک سربمہر

لاہور (خصوصی رپورٹ)غیرقانونی کمرشل عمارتوں کیخلاف ایل ڈی اے کا کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن،ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،72املاک سربمہر، ایل ڈی اے ٹیموں کاگلشن راوی، سمن آباد،ٹا ئون شپ، فیصل ٹا ئون، ماڈل ٹا ئون اور علامہ اقبال ٹا ئون میں آپریشن۔غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلشن راوی اورسمن آبادمیں 10املاک، ٹا ئون شپ میں 20املاک سربمہر۔ غیرقانونی کمرشل استعمال پر فیصل ٹا ئون اورماڈل ٹا ئون میں 17املاک سیل۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹا ئون میں 25املاک سیل کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں نجی سکول،کالج، فوڈ پوائنٹ، فارمیسی،اسٹیٹ آفس، کلینک، شو روم، گراسری سٹور،ورکشاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔