لاہور (خصوصی رپورٹ )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاو ن پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے58املاک سربمہرکر دیں۔ ایل ڈی اے ٹیموں کاگلبرگ،ماڈل ٹاو ن ایکسٹینشن،نیومسلم ٹاو ن، علامہ اقبال ٹاو ن اور سبزہ زار میں آپریشن کیا۔غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرگلبر گ، ماڈل ٹاو ن ایکسٹینشن میں 20املاک،نیومسلم ٹاو ن میں 13املاک سربمہرکر دیں۔ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاو ن اور سبزہ زار میں 25املاک سیل کر دیں۔