لاہور (خصوصی رپورٹ)غیرقانونی کمرشل عمارتوں کے خلاف ایل ڈی اے کا ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن۔ایل ڈی اے ٹیموں کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں،91املاک سربمہر۔ ایل ڈی اے ٹیموں کاشادمان، گارڈن ٹا ئون، آرکیٹیکٹ سوسائٹی اور علامہ اقبال ٹا ئون میں آپریشن کیا، غیرقانونی کمرشل استعمال،کمرشل فیس کی عدم ادائیگی پرشادمان میں 12املاک، شیر شاہ اور اورنگزیب بلاک نیو گارڈن ٹا ئون میں 14املاک سیل۔ غیرقانونی کمرشل استعمال پر آرکیٹیکٹ سوسائٹی میں 41املاک سربمہر کر دیں۔ سیل کی گئی املاک میں شادی ہال،مارکی، نجی سکول،بیکری، فارمیسی،کلینک، گراسری سٹور،ریستوران،فوڈ پوائنٹ، پراپرٹی آفس، بیوٹی سیلون،کلاتھ شاپ، دکانیں، دفاتر ودیگر شامل ہیں۔