ڈیرہ اسماعیل خان: سی ٹی ڈی نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے تین مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد پولیس اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ترجمان نے بتایا کہ ہلاک شدگان سے 3 کلاشنکوف، 9 میگزین اور 2 دستی بم برآمد ہوئے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں دہشت گردوں کی ہلاکت پر سی ٹی ڈی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے قوم بہادر فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔