نوجوان آبادی ہماری سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتی ہے: وزیر خزانہ

نوجوان آبادی ہماری سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتی ہے: وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی معاشی قوت بن سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور حکومت کی توجہ نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت دینے پر ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان میں اصل مسئلہ نتائج پر توجہ اور نظم و ضبط کی کمی ہے۔ 24 کروڑ کی آبادی اور 2.5 فیصد سالانہ شرح نمو کے ساتھ، غربت کے خاتمے کے لیے پائیدار معاشی بہتری ضروری ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ سوشل امپیکٹ فنانسنگ فریم ورک محض پالیسی بیان نہیں بلکہ ایک مالیاتی ڈھانچہ ہے، جس میں خاص طور پر نوجوان خواتین پر توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے نیوٹیک اور ابتدائی اسٹیئر کوڈیل ٹیم کو اس تاریخی اجراء پر مبارکباد دی۔محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ آئندہ مراحل میں نتائج پر مبنی فنڈنگ اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ماڈل کو فروغ دیا جائے گا۔