اسلام آباد میں بریتھ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ حکومت نے معاشی شعبے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بنیادی اصلاحات پر عملدرآمد جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ رائٹ سائزنگ پالیسی کے تحت کچھ وزارتوں کو ضم کیا جا رہا ہے تاکہ حکومتی اخراجات میں کمی لائی جا سکے اور حکومتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔محمد اورنگزیب نے ٹیکس کے دائرہ کو بڑھانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلات بھی بیان کیں، جن کا مقصد معیشت کی اصلاحات کے تحت زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنا اور ملک کی مالی حیثیت کو مستحکم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی بہتری کے لیے اپنے اقدامات جاری رکھے گی اور عالمی سطح پر پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے کی کوششیں کی جائیں گی۔