میکسیکو کے جنوب مغربی علاقے اوساکا میں ٹرین حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 98 زخمی ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین اوساکا کے قصبے نزندا کے قریب ایک موڑ کاٹتے ہوئے پٹری سے اتر گئی۔ حادثے کے وقت ٹرین میں 241 مسافر اور 9 عملے کے ارکان سوار تھے۔زخمی ہونے والوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دیگر مسافروں کو بحفاظت ٹرین سے نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
اوساکا کے گورنر نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین کی مدد کے لیے ریاستی اور وفاقی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔