ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایران میں مفت اسٹارلنک سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسپیس ایکس نے ایران میں انٹرنیٹ تک رسائی بہتر بنانے کے لیے یہ اقدام کیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ایران میں پہلے سے موجود مگر غیر فعال اسٹارلنک اکاؤنٹس کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے جبکہ صارفین کی سبسکرپشن فیس بھی معاف کر دی گئی ہے۔ اس اقدام کے بعد ایران میں اسٹارلنک صارفین بغیر کسی لاگت کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس استعمال کر سکیں گے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسپیس ایکس اسٹارلنک سیٹلائٹ نیٹ ورک کے ذریعے ایران میں انٹرنیٹ کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، جس سے ان علاقوں میں بھی رابطے ممکن ہو سکیں گے جہاں روایتی انٹرنیٹ سروسز محدود یا معطل ہیں۔