سویڈن میں 90 روزہ قیام کیلئے درخواست کے ساتھ تازہ اور درست بینک اسٹیٹمنٹ جمع کرانا ہوگی

اسلام آباد (آئی این پی ) سویڈن میں 90 روزہ قیام کیلئے پاکستانی شہری کو درخواست کے ساتھ تازہ اور درست بینک اسٹیٹمنٹ جمع کروانا ہوگی تاکہ ان کے موجودہ بینک بیلنس کی تصدیق ہو سکے۔ اس دستاویز کو منسلک کرنے کا مقصد یہ ثابت کرتا ہے کہ درخواست دہندہ ایک حقیقی اور قابلِ اعتبار شخص ہے جو ملک میں غیر قانونی طور پر قیام کی کوشش نہیں کرے گا۔