امریکہ کی جانب سے جزیرے پر قبضہ قبول نہیں :گرین لینڈ حکومت

گرین لینڈ  خودمختار جمہوری معاشرہ ہے جو اپنے فیصلے  بین الاقوامی قوانین کے تحت کرتا ہے
  کوپن ہیگن(آئی این پی )گرین لینڈ کی حکومت نے واضح اعلان کیا ہے  وہ کسی بھی صورت میں امریکا کی جانب سے جزیرے پر قبضہ قبول نہیں کرے گی۔یہ ردِعمل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکا گرین لینڈ کو کسی نہ کسی طریقے سے اپنے کنٹرول میں لے گا۔گرین لینڈ کی حکومت نے   جاری بیان میں کہا کہ امریکا کی جانب سے جزیرے پر قبضے کی خواہش کو کسی بھی حالت میں قبول نہیں کیا جا سکتا۔ حکام کے مطابق گرین لینڈ ایک خودمختار جمہوری معاشرہ ہے جو اپنے فیصلے خود کرتا ہے اور بین الاقوامی قوانین کے تحت عمل کرتا ہے