کوپن ہیگن(آئی این پی )گرین لینڈ کے وزیراعظم جینس فریڈرک نیلسن نے کہا ہے کہ اگر ان کے عوام کو فی الفور یہ کہا جائے کو وہ کسی ملک کا انتخاب کریں تو وہ امریکہ کی بجائے ڈنمارک کو ترجیح دیں گے۔گرین لینڈ کے وزیراعظم جینس فریڈرک نیلسن نے یہ بیان حال ہی میں ڈنمارک کی وزیراعظم میتے فریڈرکسن کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں دیا، جسے ان کی جانب سے اب تک کا سب سے سخت اور واضح ردعمل قرار دیا جا رہا ہے۔یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ کو حاصل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ روس اور چین کے خطرات سے بچا کے لیے امریکہ کا گرین لینڈ پر مالکانا حق ضروری ہے۔ وائٹ ہاس نے جزیرے کو خریدنے کی تجویز دی ہے، تاہم اسے اپنے ساتھ شامل کرنے کے لیے طاقت کے استعمال کے امکان کو بھی رد نہیں کیا