قومی و بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے کیلئے ریلوے کی کارگو اٹھانے کی صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا
کراچی (آن لائن) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے پاکستان ریلوے کی کارگو اٹھانے کی مجموعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا تاکہ قومی و بین الاقوامی تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔آئندہ پانچ ماہ میں روزانہ چار فریٹ ٹرینیں چلائی جائیں گی ۔ وفاقی وزیرنے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) ریئر ایڈمرل شاہد احمد (ر) سے ملاقات کی، جس میں کراچی پورٹ سے کارگو کی ترسیل کے لیے ریلوے نظام کو مضبوط بنانے اور لاجسٹکس کارکردگی بہتر بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ ملک میں کارگو ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بڑی اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی اور سڑکوں کے بجائے۔ ریل کے ذریعے کارگو منتقلی کو ترجیح دی جائے گی۔ وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے کی کارگو اٹھانے کی مجموعی صلاحیت میں نمایاں اضافہ کیا جائے گا تاکہ قومی و بین الاقوامی تجارت کو فروغ دیا جا سکے۔