یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع، شاملِ تفتیش ہونے کے پابند

لاہور (کرائم رپورٹر)سیشن کورٹ لاہور میں یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد رجب بٹ کو شاملِ تفتیش ہونے کا پابند کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 21 جون تک توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج سلیمان گھمن نے پولیس کو 21 جون تک رجب بٹ کی گرفتاری سے روک دیا، رجب بٹ اورانکے وکیل علی اشفاق عدالت پیش ہوئے۔رجب بٹ کیخلاف تھانہ نشتر کالونی میں مقدمہ درج ہے۔دوسری جانب سیشن کورٹ نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں یوٹیوبر رجب بٹ کے شریک ملزم سلمان حیدر کی عبوری ضمانت منظور کرلی ، عدالت نے 18 جون تک پولیس کو گرفتاری سے روک دیا۔