شالامارہسپتال میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ویمن ہیلتھ سنٹر کا افتتاح۔

لاہور (کرائم رپورٹر )شالامارہسپتال میں سٹیٹ آف دی آر ٹ ویمن ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ،گیسٹ آف آنر امریکی قونصلیٹ جنرل کرسٹین ہاکنز،رائل کالج گائنی لندن کی صدر رانی ٹھاکراور چیئرمین بورڈ آف ٹرسٹیز شاہد حسین نے فیتہ کاٹ کر ہیلتھ سنٹر کا افتتاح کیا۔جان ہاپکنز یونیورسٹی امریکہ کے تعاون سے تیار سنٹر میں خواتین کو گائنی ،بریسٹ کینسر ،اوبیسٹی ، آسٹیو پورسس کے ساتھ خواتین کے تمام پیچیدہ امراض کی تشخیص اور ان کے مکمل علاج کی سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہو نگی۔ ہیلتھ سنٹر کی انچارج ڈاکٹر نازلی حمید نے شرکا کو سہولیات اور طریقہ علاج پر بریفنگ دی۔