جدید ویمن پروٹیکشن سنٹر قائم

    لاہور (خصوصی رپورٹ)چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے لاہور میں جدید سہولیات سے آراستہ ویمن پروٹیکشن سنٹر کا افتتاح کیا۔یہ سنٹر ملتان کے بعد پنجاب میں قائم ہونے والا دوسرا سٹیٹ آف دی آرٹ پروٹیکشن سنٹر  ہیجس کا مقصد خواتین کو فوری قانونی مدد اور تحفظ فراہم کرنا ہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا   پنجاب حکومت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں پروٹیکشن اتھارٹی کے سینٹرز کیلئے قانون پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے ۔تقریب میں پولیٹیکل قونصلر برٹش ہائی کمیشن زوئی وار اور ہیڈ ا?ف ا?فس پنجاب برٹش ہائی کمیشن بن واررٹن نے بھی شرکت کی۔