ڈاکوبلال پولیس کو2درجن وارداتوں میں مطلوب تھا،ساتھیوں کی تلاش
قصور(خصوصی رپورٹ) پولیس تھانہ چونیاں نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکو کو گرفتار کرلیا،جبکہ ملزم کے ساتھی فرار ہوگئے، پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ چونیاں نے15پر ڈکیتی کی کال پر کوٹ گاماکے قریب ناکہ بندی کی، ڈاکو ئوں نے ناکہ بندی کو دیکھ کر پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،ڈاکو ئوں کی اپنی فائرنگ سے اْن کا ایک ساتھی زخمی ہوگیا ،جس کی شناخت بلال ماچھی کے نام سے ہوئی ، گرفتار زخمی ڈاکو مختلف تھانوں کی پولیس کو 2درجن سے زائد سنگین وارداتوں میں مطلوب تھا، فرار ہونے والے ملزم کے ساتھی ڈاکو ئوں کو شناخت کر لیاگیا ، جن کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ، پولیس مصروف کارروائی ہے۔