پولیس کاڈانس پارٹی پر چھاپہ، 10لڑکے لڑکیاں گرفتار، اہلکار زخمی

لاہور(کر ائم رپو رٹر )برکی میں پولیس نے حمزہ فارم ہائوس پر چھاپہ مارا جہاں ڈانس پارٹی کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ چھاپے کے دوران مزاحمت پر ایک پولیس اہلکار اعجاز دیوار سے گر کر زخمی ہو گیا۔پولیس نے فارم ہائوس سے 10 لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے فارم ہائوس سے سامان قبضے میں لے لیا۔