نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت نے اقوام متحدہ کی ایوی ایشن ایجنسی کے تفتیش کار کو ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی تحقیقات میں شامل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ۔برطانوی خبر رساں ا داے کے مطابق اس معاملے سے واقفیت رکھنے والے دو سینئر ذرائع نے بتایا ہے کہ انڈیا اقوام متحدہ کی ایوی ایشن ایجنسی کے تفتیش کار کو طیارہ حادثے کی تحقیقات کی اجازت نہیں دے گا۔