قبرص کے جنگل میں آتشزدگی، گاڑی سے 2 افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں برآمد

نکوسیا(آئی این پی)قبرص کے جنگل میں لگنے والی آگ نے ایک گاڑی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 2 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ 2 روز سے قبرص کے جنگل میں آگ بھڑک رہی ہے جسے بجھانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ آگ نے مشرقی بحیرہ روم کے جزیرے کے دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔پولیس کے مطابق آگ نے مالیا گائوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا جہاں ایک گاڑی سے 2افراد کی جھلسی ہوئی لاشیں ملیں۔